اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عباس البیاتی نے کہا کہ عراقی وفد کا دورۂ تہران بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس دورے کا مقصد دہشت گردی کے مقابلے کی نوعیت اور دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کے بعد عراق کی تعمیر نو کے بارے میں ایرانی حکام کے ساتھ تبادلۂ خیال کرنا قرار دیا ۔
عباس البیاتی نے ، کہ جو عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کے ساتھ ایران کے دورے پر ہیں، ایران کو ایک ایسا بڑا اور اسٹریٹیجک ملک قرار دیا جس کے ساتھ مثبت تعلقات خطے میں قیام امن کا موجب ہیں۔ عباس البیاتی نے دہشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں عراق کی حمایت اور پشت پناہی کرنے کی بنا پر اسلامی جمہوریہ ایران کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے دہشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے عراق کی مدد کئے جانے پر مبنی درخواست کا مثبت جواب دیا۔ انہوں نے مزید کہ اگر ایران کی کوششیں، دینی مرجعیت کا فتوی اور عوامی رضاکار فورس کا ساتھ نہ ہوتا تو عراق پر دہشت گردوں کا قبضہ ہو جاتا۔
.......
/169